تربت یونیورسٹی انتظامیہ کی وعدہ خلافی، طالبات کا کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ

تربت (پ ر) تربت یونیورسٹی شعبہ بلوچی کی طالبات کا کلاس سے بائیکاٹ۔ تربت یونیورسٹی میں شعبہ بلوچی کی طالبات نے ایڈمن آفس کی وعدہ خلافی پر پیر کو ہونے والے امتحانات کا بائیکاٹ کیا۔ اس سے پہلے شعبہ بلوچی کے طالبات نے اپنی ایک کلاس فیلو کی رحلت پر تعزیت کے لیے جانے کی غرض سے بس دینے کا مطالبہ منظور نہ کرنے کیخلاف احتجاج کرکے کلاسز کا بائیکاٹ کیا مگر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پیر کو بس دینے کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا تاہم آج جب طالبات نے بس کا مطالبہ کیا تو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان کا مطالبہ مسترد کیا گیا جس کے بعد طالبات نے آج ہونے والے امتحانات کا بائیکاٹ کیا اور ڈیپارٹمنٹ کے ساننے دھرنا دے کر یونیورسٹی انتظامیہ کی رویے کیخلاف احتجاج دوبارہ شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں