کینسر کے علاج کی مفت ادویات فراہم، عوامی خدمت کیلئے صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،سیکرٹری صحت

کوئٹہ(یو این اے )سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ذاتی کاوشوں سے سی ایم ایل (CML) خون کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو ڈیڑھ سال کے تعطل کے بعد مفت ادویات کی فراہمی شروع کردی گئی۔ سی ایم ایل (CML) بلڈ کینسر قابل علاج ہے اور مریض علاج کے بعد بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔ سیکرٹری صحت سول ہسپتال کوئٹہ میں مریضوں کو مفت CML ادویات کی فراہمی شروع کردی گی ہے۔سیکرٹری صحت نے کہاکہ اس وقت پورے بلوچستان میں سی ایم ایل (CML) بلڈ کینسر کے تقریبا 765 کے مریض رجسٹرڈ ہیںدرحقیقت، لفظ کینسر ایک بدنما داغ بن گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اس بیماری کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور زیادہ شکار ہوتے ہیں کیونکہ دیر سے تشخیص بیماری کو مزید بگاڑ دیتی ہے اور اس کے علاج میں تاخیر ہوتی ہے،کینسر کی ادویات سپلای کرنے والی کمپنیوں کو بروقت ادایگی کی جاے اور ادایگی کے نظام میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ مریضوں کو کینسر کی ادویات کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔سیکرٹری صحت کی ڈی جی ہیلتھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا رکھی نہ جائے۔سیکرٹری صحت کے مطابق عوامی خدمت کے فرائض کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ افسران کو پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ہیلتھ سیکٹر اسٹریٹیجی تیار کرکے گورننس اینڈ اکانٹیبلٹی کے نظام کو مضبوط کردیا ہیں۔ محکمہ صحت میں سسٹم کو درست کرنے کے لیے فنانشل ڈسپلن سمیت قانون سازی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ ، میرٹ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات اٹھاے جا رھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں