کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپیئنز لیگ سے باہر، العین کلب سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کلب ایشین چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی، العین کلب نے پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں العین کلب ایک گول کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری اور میچ میں مزید دو گول داغ دیے۔ یعنی العین کو النصر پر 0-3 کی برتری مل گئی، لیکن رونالڈو کی ٹیم النصر نے شاندار فائٹ بیک کیا، کئی یقنی چانسز ضائع ہونے کے باوجود تین گول بنائے، رونالڈو تین گز کی دوری سے گیند کو جال میں نہ پہنچا سکے۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 2-3 رہا لیکن ایگریگیٹ پر 3، 3 گول سے برابر ہوگیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک، ایک گول بنایا۔ اور فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا جس میں العین کلب نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں