خضدار، رمضان میں صفائی کا فقدان، بارش سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے، شہری پریشان
خضدار(بیورورپورٹ) خضدار سٹی میں بارش کی وجہ تعفن گندگی اور غلاظتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور روڈوں پر کچروں کی انبار لگی پڑی ہے خضدار شہر میں رمضان المبارک کے دوران صفائی کا مکمل فقدان ہے ۔خضدار شہر میں فوٹو سیشن زیادہ اور کام بہت کم ہورہا ہے۔ خضدار پرانا بس اڈہ جھالاوان کمپلیکس اور ارباب کمپلیس میں بارش کی پانی کی وجہ روڈوں میں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور کارپوریشن اپنے زمہ داریوں سے مکمل طور پر غافل نظر آرہی ہے شہر میں گندگی کی وجہ سے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہوگئی ہے اور عوام گندگی وجہ سے سخت عذاب اوردقت کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے شہر کی ذمہ دار اداروں کی اس رویہ پر سخت مذمت کی ہے کہ خضدار بازار میں صفائی کے بہت بڑے دعوے کئے جارہے ہیں مگر شہر میں انکی کارکردگی زیرو بٹہ زیرو ہے ایک طرف صفائی کا فقدان ہے دوسری جانب صفائی کے نام پر لاکھوں روپئے بجٹ وصول کیا جارہا ہے اور شہر میں صفائی کی کارکردگی نہ ہ نے کے برابر ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر کی صفائی وستھرائی کی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور گندگی اور تعفن کی وجہ روزہ داروں کی روزہ میں خلل پڑ رہے ہے اس سے انہیں چھٹکارا دلائیں۔


