کوہلو، ضلعی انتظامیہ ریلیف دینے میں ناکام، پرائس کنٹرول کمیٹی منظر عام سے اوجھل، نوٹس کا مطالبہ

کوہلو (نامہ نگار) کوہلو میں ماہ صیام کے لیے قائم کیا جانے والا سستا بازار دعوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں قائم کیا جانے والا سستا بازار صرف نام کی حد اور بینرز میں سستا ہونے کی عکاسی کرتا ہے جبکہ قائم اسٹالز میں پہلے تو اشیا ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہیں اگر کسی اسٹال میں خدا خدا کرکے کچھ موجود ہے تو قیمتیں شہر میں قائم عام مارکیٹ کے تقربیا برابر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں کوہلو کے شہریوں کو مہنگے داموں اشیا خوردنی خریدنا پڑ رہے ہیں کوہلو کے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کے ساتھ کئی اجلاس منعقد کرکے سستا بازار قائم کرنے اور شہر میں اشیا کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کےلئے بلند و بانگ دعوے تو کیے ہیں مگر ماہ رمضان شروع ہوتے ہی قائم سستا بازار صرف چند ایک اشیا جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی منظر عام سے ہی اجھل ہے قائم سستا بازار میں نہ تو اشیا خوردونوش موجود ہیں اور نہ ہی سبزیاں، مرغی ،چھوٹے و بڑے کا گوشت دستیاب ہے جس کی وجہ سے انہیں بازار میں مہنگے داموں اشیا ضروریہ دوگنی قیمتوں پر خریدنا پڑرہے ہیں۔ کوہلو میں قائم پریس کنٹرول کمیٹی جو یوں تو سال بھر منظر عام میں نظر نہیں آتا ماہ صیام میں بھی تاحال پرائس کو کنٹرول کرنے میں ناکام دیکھائی دے رہا ہے جس سے تاجروں اور دوکاندروں نے اپنی من مانی شروع کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اڑا کر شہر میں چھوٹا و بڑا گوشت، پھل و سبزیاں ،دال، مصالحہ جات، شربت ، دودھ و دہی سمیت دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں رواں ہفتے کے دوران ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔ضلع میں مہنگائی کے مارے عوام کو نہ تو سستا بازار اور نہ ہی شہر کی عام مارکیٹ میں ریلیف فراہم کی جارہی ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب کوہلو میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز بجائے ہر ماہ فعال اور قائم ہونے کے ختم اور غیر فعال ہوتے جارہے ہیں۔ شہر میں موجود یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیا خوردنی دستیاب ہی نہیں ہیں خصوصا آٹا ،چینی ،گھی ، دالیں ، پتی سمیت دیگر خوردنی اشیا گزشتہ کئی ماہ سے اسٹور میں موجود نہیں ہیں قائم سستا بازار ،یوٹیلٹی اسٹور اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سے مایوس ہوکر شہری مہنگے داموں اشیا خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں کوہلو کے مہنگائی کے ستائے شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر سبی ڈویڑن،ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کوہلو میں سستا بازار کو مکمل فعال کرکے اسٹالز لگوائے جائیں شہریوں کو سستے داموں اشیا کی فراہمی کے ساتھ شہر میں قائم یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی آٹا ،گھی ،چینی و دیگر اشیا ضروریہ فراہم کرکے فوری عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں اشیائے خوردونوش سستے داموں عوام کے دسترس میں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں