بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت گوادر کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
گوادر (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت گوادر میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سامان کی تقسیم کا کام جاری۔ اس حوالے سے بی وائے سی کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اپنی ”اتحاد مہم“ کے بینر تلے ضلع گوادر کے دور دراز مقامات پر خوراک اور دیگر ضروری اشیاءتقسیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ تقسیم کا عمل پشوکان اور پاسو تک جاری ہے۔ تقسیم سروے کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ مدد کے لیے براہ کرم ہمارے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر 03330367645 پر رابطہ کریں یا ہمیں contact@balochyakjehticommittee.info پر ای میل کریں۔
Load/Hide Comments


