خداداد سراج کی گمشدگی کیخلاف سرگودھا یونیورسٹی میں بلوچ ا سٹوڈنٹس کونسل کا احتجاج

سرگودھا (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل سرگودھا کے طلباءکا خداداد سراج کی جبری گمشدگی کیخلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ، ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ۔ سرگودھا میڈیکل کالج کے طالبعلم خداداد کو ہفتہ قبل جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، خداداد کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے کرکی تربت سے ہے۔ مظاہرین طلباءکا کہنا ہے کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کے اندر پرامن واک کیا جس کے ردعمل میں سیکورٹی اہلکاروں نے طلباءکے ہاتھوں سے تصاویر اور چارٹس چھین کر پھاڑ دیے۔ طلباءنے بلوچ اسٹوڈنٹس کی ہراسمنٹ، پروفائلنگ اور جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہوئے ساتھی طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں