کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں۔ وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں، پاکستان کشمریوں کےاستصواب رائےکےحق کیلئے ثابت قدمی سےکھڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ موجودہ کشمیری مزاحمت 13جولائی 1931کے شہدا کی جدوجہد کا تسلسل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمریوں کےاستصواب رائے کےحق کیلئےثابت قدمی سے کھڑا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیرکی بھارت سےآزادی تک کشمیریوں کی جائز جدوجہدکی حمایت جاری رکھےگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کےآبا و اجدا دنسل در نسل سے آزادی کیلئےجانیں قربان کرتے آئے ہیں، آج کشمیری جرات سے ہندوتوا بالادستی کیخلاف جدوجہد کر رہے ہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوابالادستی کا مقصد آبادی میں تناسب تبدیل کر کے کشمریوں کا صفایا کرنا ہے اور کشمریوں کی شناخت مٹانا ہے۔عمران خان سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہدائے کشمیر پر پیغام میں کہا کہ یوم شہدا کشمیر یاد دلاتا ہے اس آزادی کی قیمت کی جو بہادر کشمیریوں نے ادا کی ہے۔


