مستونگ میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان جاں بحق
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ روڈ کلی ریکی کے فٹبال گراﺅنڈ میں لڑائی جھگڑے میں نوجوان جاں بحق۔ معمولی تکرار پر نوجوانوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کلی ریکی کے رہائشی نوجوان عبدالباسط ولد محمد صدیق محمد شہی کو چھری لگنے سے شدید زخمی ہوئے جسے فوری طبی امداد کیلئے نواب غوث میموریل اسپتال مستونگ پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Load/Hide Comments


