پاکستان نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف توانا آواز بلند کی، ندیم الرحمن بلوچ
کوئٹہ (پ ر) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمن بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ 15 مارچ کو عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف منائے جانے کا کریڈٹ پاکستان کے سر سجتا ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف توانا آواز بلند کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انتہا پسندی اور تخریب کاری کے گھناﺅنی مہمات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہمیشہ سے رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قراد داد جس یہ واضح طور کہا گیا ہے کہ تخریب کاری کو کسی مذہب قوم یا رنگ و نسل سے منسوب کرنا سراسر نا انصافی ہے تخریب کاری کا کوئی مذہب اور قوم نہیں تاہم قرار داد کی مخالفت میں بھارت کا پیش پیش ہونا بھارت کی انتہا پسندی اور مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Load/Hide Comments


