مینڈیٹ چھین کر سازش کے تحت دیوار سے لگا یا جارہا ہے ، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغرخان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹیکے مینڈیٹ کو ایک سازش کے تحت چھین ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ پرانے مراسم ہیں پیپلز پارٹی نے 2008کے بعد ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا،سینیٹ کے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کو ان کی نمائندگی کے مطابق نشستیں ملیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اصغرخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے بہتر مفاد میں تین جماعتی اتحاد کا حصہ بن چکی ہے تین جماعتی اتحاد میں اے این پی،نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی شامل ہیں اتحادی جماعتوں کے ساتھ کے مل کراہداف حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ 8فروری کے بعد من پسند نتائج کا سلسلہ بند نہ ہوسکا اب بھی ہماری جماعت کو ملنے والا مینڈیٹ متنازعہ بنایا جارہاہے الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر پر ری پولنگ کا فیصلہ دے دیا ہے جس کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیےہمیں ایک دن کاوقت دیاگیا انہوں نے کہا کہ اے این پی عدلیہ کی آزادی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ نے ہر دور میں انتخابات میں مداخلت کی اور اے این پی کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اے این پی کے مینڈیٹ کو چرا کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں