وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار، پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی چاہی،اسد قیصر

اسلام آباد(جی این ایم)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور عطا تارڈ کا پاک فوج کے شہدا کو لے کر گمراہ کن پروپیگنڈہ انتہائی قابل افسوس ہے، جوانوں کی شہادت کو اپنے سیاسی عزائم کیلئے استعمال کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آیی نے ہمیشہ پاکستانی سرحدات کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، ملک کی حفاظت پر مامور ایک ایک جوان پر پوری قوم کو فخر ہے، انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک دشمن نہیں بلکہ ملک کی فلاح کیلئے سوچتی ہے، تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک کی سلامتی چاہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں