حب میں ڈاکو راج قائم، پولیس اور لٹیرے عید آپریشن میں مصروف، شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار
حب (نمائندہ انتخاب) حب میں ڈاکو راج، پولیس اور لٹیرے عید آپریشن میں مصروف، شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار حب کا پولیسنگ سسٹم شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گیا ،افسران کی بھتہ خوری کیلئے بیٹر مخصوص مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دینے لگے، عطاءمارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات 4مسلح ڈاکو ایرانی تیل کے گودام سے 5لاکھ روپے نقد اور 3لاکھ روپے کا چیک اور13عدد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے اس حوالے سے متاثرین کا کہنا تھا کہ اتوار کی شام کو وہ جام کالونی موڑ سے متصل عطاءمارکیٹ میں ایرانی تیل کے گودام میں موجود تھے کہ 2موٹر سائیکلوں پر 4مسلح ڈاکو آئے اور گودام کے مالک صابر کا پوچھنے لگے تاہم جب انہیں بتایا گیا کہ صابر نماز مغرب پڑھنے گیا ہے تو مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ تان لیا اور کیش رقم کا پوچھنے لگے اور تمام مزدوروں کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر ا±ن کے تقریباً 13عدد قیمتی موبائل فونز اور ا±نکی جیبوں میں موجود رقم چھیننے کے بعد کیش الماری کی چابیاں لیکر وہاں پر موجود نقدرقم 5لاکھ روپے 3لاکھ روپے کا ایک عدد چیک لوٹ کر فرار ہو گئے واردات کے حوالے سے پولیس رپورٹ درن کرانے کے سلسلے میں استفصار پر متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس جائیں گے لیکن پولیس نے ا± ن پر شک کرنا ہے واضح رہے کہ حب شہر او ر مضافاتی علاقوں میں چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات اب روز کا معمول بن چکے ہیں جسکی وجہ سے شہر میں کافی حد تک خوف وہراس پایا جارہا ہے اور شہری وتاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ اس کے برعکس پولیس کی کارکردگی صرف مخصوص مقامات پر ناکے لگا کر بلا افسران کیلئے بھتہ جمع کرنے کی حد تک رہ گئی ہے شہری اور تاجر روزانہ لٹ رہے ہیں لیکن پولیس کے بالا افسران کی طر ف سے خاموش ہے اس حوالے سے حب کے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اب ا±نکا پولیس سے اعتماد اٹھ چکا ہے پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بجائے اپنی جیبیں گرم میں لگی ہوئی ہے۔


