نیٹ خرابی سے کاروباری نظام متاثر ،پی ٹی سی ایل لائن جلد ٹھیک کرائی جائے، صدر انجمن تاجران پنجگور
پنجگور( این این آئی)انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید احمد نے کہا ہے کہ ایس ڈی او پی ٹی سی ایل کا نیٹ پنجگور میں کسی کام کا نہیں اور مہینہ پورا ہوتے ہی بھاری رقم بل دے کر خاموشی سے چلا جاتے ہیں ایس ڈی اوپی ٹی سی ایل کیا دفتر میں صرف اپنی حاضری لگانے کی تنخواہ لے رہا ہے تاجر برادری کا کاروبار بیشتر پی ٹی سی ایل نیٹ سے کاروبار کا نظام چلتا ہے لیکن پی ٹی سی ایل جس کا نیٹ کسی کام کا نہیں اور جس کا ریٹ دن بدن بڑھتے جارہے ہیں لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کاروباری حضرات تاجر برادری نے کئی بار شکایات درج کراہے لیکن پی ٹی سی ایل نیٹ لائن خراب سے خراب تر زیادہ ہو رہا ہے لیکن صحیح ہونے کا نام ہی نہیں لیتا تاجر برادری ایس ڈی او پی ٹی سی ایل سے گزارش کرتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل نیٹ لائن کو جلد صحیح کرانے کی نوٹس جاری کرے دیگر صورت میں تاجر برادری اور پنجگور عوام کے ساتھ مل کرپی ٹی سی ایل دفتر کے سامنے دھرنا بھی دینگے اور سخت لائحہ عمل طے کرینگے۔


