مارکیٹ گرائے جانے پر مالکان کا دھرنا، رکنی بین الصوبائی شاہراہ بند
کوئٹہ(انتخاب نیوز)دکانداروں کے موقف کے مطابق کنی گزشتہ رات سحری قبل رکنی شہر میں انتظامیہ کی جانب سے ایک مارکیٹ گرا دی گئی جس میں دکانداروں کا کروڑوں روپے کا سامان یا ملبے تلے دب گیا آدھے سے زیادہ سامان انتظامیہ لے گئی ۔دکانیں گرانے پر مالکان کی جانب سے رکنی بین الصوبائی شاہراہ گئی گھنٹوں سے بند کر دی گئی، شاہراہ کے بند ہونے کے باعث مسافروں کو روزے کی حالت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دکانداروں کا کہنا تھا کہ رات ڈپٹی کمشنر بارکھان کی سربراہی میں ہماری دکانیں غیر قانونی طریقے سے رات کو چوروں کی طرح گرا دی جس سے مارکیٹ میں سارا سامان جو کروڑوں کا ہے ملبے تلے دب گیااور چوری ہو گیا، دکانداروں کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ گرانا انتقامی کاروائی ہے، مارکیٹ مالک سہیل مزرانی ، ہم شاہراہ اس وقت تک بند رکھیں گے جب تک انتظامیہ کمیٹی نہیں بناتی ۔
Load/Hide Comments


