صحافی عمران ریاض کی درخواست پر سماعت، ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب
لاہور (انتخاب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے خلاف درج مقدمات، انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر ایف آئی اے ، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے حتمی رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمران ریاض کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران ریاض کےخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کامکمل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔مزید کہا گیا کہ عمران ریاض کےخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا، جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا اس کا رپورٹ میں ذکر نہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام مقدمات اور انکوائریوں کا ریکارڈ طلب کرے۔عدالت نے ایف آئی اے، پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے حتمی رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments


