پاکستان کی قندھار میں ہونیوالے تخریبی حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان 21 مارچ 2024ءکو قندھار میں ہونے والے تخریبی حملے کی شدید مذمت کرتا ہےترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔پاکستان ہر قسم کی تخریب کاری کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ تخریب کاری ایک مشترکہ تشویش ہے جسے دونوں ممالک کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں