خواجہ سراﺅں پر تشدد کی کوئی مذمت نہیں کر رہا، تحفظ کیلئے اقدامات نہیں، شہزادی رائے
کراچی(انتخاب نیوز)خواجہ سرا رہنما اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں خواجہ سرا کمیونٹی کی کی پہلی رکن شہزادی رائے نے کہا کہ معاشرے میں خواجہ سراو¿ں کے خلاف ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے مگر ان کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے سامنے عورت مارچ اور مورت مارچ کی جانب سے خواجہ سراو¿ں پر ہونے والے تشدد اور ہراسانی کے خلاف احتجاج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی رائے کا کہنا تھا کہ ملک میں خواجہ سراوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حفاظت نہیں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ ہم پر انتہاپسندوں کے ہجوم نے حملہ کیا لیکن ابھی تک کسی نے بھی اس واقعے کی مذمت تک نہیں کی۔اس موقع پر شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر خواجہ سراو¿ں کے خلاف پرتشدد واقعات کے خلاف نعرے لگائے اور سخت احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔


