شاہد آفریدی کیخلاف پروپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے

کراچی (انتخاب نیوز) سابق کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم آمنے سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیمز پر پروپیگنڈے کا الزام لگا دیا جبکہ علی محمد خان بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رویے سے نالاں ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی سے متعلق اچھی باتیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر تصدیق کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کےخلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں