سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزاﺅں کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج کرے گا، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی، واضح رہے کہ عدالت نے سرکاری وکلاءکی تعیناتی سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاو¿ں کے خلاف اپیل پر بھی سماعت آج ہوگی۔
Load/Hide Comments


