سرفراز بگٹی کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی کی جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی کی جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی و دیگر عہدیداروں سے ملاقات۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین صوبائی اسمبلی کا جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت سے سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال۔ بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اتفاق رائے سے امیدواروں کی کامیابی قومی سیاست میں مثبت روایت ثابت ہوگی۔ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


