کوئٹہ میں ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر میں مبینہ خودکشی کا معاملہ، ورثا نے قتل قرار دیدیا، تحقیقات کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں ڈرگ ٹریٹمنٹ سینٹر میں مبینہ خودکشی کا معاملہ۔ سرفراز نامی نوجوان کی لاش کھڑکی سے لٹکی ملی۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے سرفراز کی موت کو خودکشی قرار دے دیا۔ سرفراز کے والد کا پوسٹ مارٹم رپورٹ ماننے سے انکار۔ والد کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بچے کو علاج کی غرض سے داخل کرایا تھا۔ رات گئے کال موصول ہوئی کہ آپ کے بیٹے نے خودکشی کرلی ہے۔ سرفراز کے والد سلیم نے مطالبہ کیا کہ کھڑکی سے کیسے خودکشی کی جاسکتی ہے پولیس تحقیقات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں