پسنی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی رقم سے کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی

پسنی (نامہ نگار) انتخاب ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، پسنی اسسٹنٹ کمشنر محمد صادق حریفال نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیوائز ہولڈرز کو آفس طلب کرلیا، بنیفشریز کے جاری قسط کی امدادی رقوم میں سے کٹوتی نہ کرنے کی تاکید کر دی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہمیں وقتاً فوقتاً شکایت موصول ہورہی ہیں کہ بنیفشریز سے ڈیوائس ہولڈرز رقوم کی کٹوتی کررہے ہیں جس پر ڈیوائز ہولڈرز نے بتایا کہ کنکٹ کمپنی والے جو ہمیں بنڈل پر پیسے لگوانے کے لیے کہتے ہیں جس کی وجہ سے ہم مجبوراََ بنیفشریز کے قسط میں سے کٹوتی کررہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کنکٹ کے ذمہ داران کو فون کرکے انہیں دو دن میں مسئلے کا حل نکالنے کو کہا اور دو دن شکایت موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ کمپنی سمیت ڈیوائز ہولڈرز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دے دیا اس موقع پر پسنی سول سوسائٹی کے پرویز سفر ، عاقل منیر ، بی آئی ایس پی مانیٹرنگ ٹیم کے اویس میر ، افضل بدل سمیت ڈیوائز ہولڈرز اور صحافی حضرات موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں