مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم، بجلی مزید مہنگی ہوگئی

اسلام آباد: نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے سے صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں