تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے،وزیراعظم

تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے،وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں صحت، تعلیم اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان، ایم این اے راجا خرم شہزاد، متعلقہ وفاقی سیکرٹری و دیگر سینئر افسران شریک سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش نے وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے بارے میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے تعلیم ہمارے مستقبل کا معاملہ ہے، تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کیے جائیں گے اسلام آباد میں واقع تمام رہائشی کالونیوں میں سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور سوسائٹی مالکان کی نشاندہی کی جائے، ہر تھانے میں کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے قیام کو یقینی بنایا جائے، اسلام آباد پولیس کی ضروریات اور مطلوبہ افرادی و مالی وسائل کا جائزہ لیکر اقدامات کئے جائیں صحت کی معیاری سہولیات کے مراکز میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں