کراچی میں پولیس اورڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ مقابلہ، چار بچوں کا باپ فائرنگ سے قتل
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں بے رحم ڈاکوﺅں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا اور ایوب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ مقابلے میں چار بچوں کا باپ موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ایوب گوٹھ ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر چار بچوں کا باپ کانجھی مارا گیا۔ مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کانجھی گھر آرہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا، کانجھی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ مقتول کا تعلق میرپور خاص سے تھا جبکہ وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ رمضان المبارک میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 اور رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔
Load/Hide Comments


