رکن صوبائی اسمبلی کی جامعہ بلوچستان کی خواتین اساتذہ سے بدتمیزی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کا تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کیخلاف اسمبلی کے باہر دھرنا۔ دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کیلئے آئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی خواتین مظاہرین سے بدتمیزی۔ خواتین مظاہرین اور علی مدد جتک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ساتھ موجود افراد نے بھی خواتین اساتذہ کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں