سینیٹ انتخابات، دیگر اسمبلیوں میں پولنگ جاری، کے پی کے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی سے مخصوص نشستوں کے ممبران نے حلف برداری کیلئے رابطہ کیا، سپیکر خیبر پختونخوا نے ارکان کی حلف برداری کے انتظامات نہیں کیے، الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں حد تک سینیٹ الیکشن کیا جاتا ہے، مخصوص نشستوں پر ممبران کی حلف برداری تک الیکشن ملتوی کیا جاتا ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں ممبران کی حلف برداری کیلئے انتظامات کیے جائیں، سینیٹ الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج مکمل نہیں۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے قومی، پنجاب، اور سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں صورتحال اگر مگر کا شکار تھی۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت صبح 9 بجے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہ ہوسکی جبکہ سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل تھے اور الیکشن عملہ بھی موجود تھا۔


