قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے عراقی نژاد شخص کی ناروے سے لاش برآمد

اوسلو (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا مبینہ طور پر ناروے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرکے شہرت حاصل کرنے والا 37 سالہ ملعون سلوان مومیکا حال ہی میں سویڈن سے ناروے منتقل ہوا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 27 مارچ کو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملعون نے صارفین کو آگاہ کیا تھا کہ وہ ناروے حکام کی حفاظت میں سویڈن سے ناروے منتقل ہورہا ہے۔ ملعون سلوان مومیکا نے اپنی پوسٹ میں منتقلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لئے درخواست دی ہے کیونکہ سویڈن فلسفیوں اور مفکرین کے لئے نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کے لئے پناہ قبول کرتا ہے، میں اسلام کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، میں نے اس کی قیمت ادا کی ہے اور آگے بھی ادا کرتا رہوں گا اور میں اس کے لئے تیار ہوں، چاہے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں