بلوچستان سے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں ، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(یو این اے ) خاتون رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ایمان پاکستان عید میلہ 15اپریل سے 21اپریل تک کوئٹہ میں ہوگا بلوچستان میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا وزیرا علی بلوچستان آئندہ دو تین روز تک کابینہ کا اعلان کریں گے بلوچستان سے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں وزیرا علی بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام جماعتوں کو ساتھ چلنے کا عزم کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے خط رکن صوبائی اسمبلی سے پوچھا گیا کہ ترجمان حکومت بلوچستان کی نامزدگی ہوچکی ہے کابینہ کا اعلان ہوا ہے آپ کس حیثیت سے پریس کانفرنس کررہی ہے جس پر خاتون رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں بلوچستان اسمبلی کے رکن ہو اس حیثیت سے آج کی پریس کانفرنس کررہی ہوں فرح عظیم شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل مشترکہ ہیں بلوچستان سے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں وزیر اعلی کا واضح پیغام ہے کہ حکومت کی سرگرمیاں عوام کے سامنے رکھیں گے 15اپریل سے کوئٹہ لیاقت پارک میں عید میلہ کا انعقاد ہوگا جو ایمان پاکستان عید میلہ 15سے 21اپریل تک ہوگا عید میلہ کی سرگرمیوں کی مثبت نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے ایک سوال جواب میں کہاکہ این ایف سی کی رقم صوبے کو ملے تو جامع بلوچستان کے تنخواہوں کے ادائیگی کریں گے انہوں نے کہا کہ جامع بلوچستان صوبہ کا اثاثہ ہے فنڈز کے بارے میں کمیٹی تشکیل دی ہے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی مسائل حل ہوں گے وزیرا علی بلوچستان کی کوشش ہے کہ اساتذہ کو ڈیوٹیوں پر لائے کیونکہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو حاضر کرنے کا وزیرا علی اقدامات اٹھارہے ہیں ایک سوال کے جواب میں فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ آواران تربت پنجگور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کے گلوکار عید میلہ میںخصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں