ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی کارروئیاں، سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی پر 28 دکاندار گرفتار، متعدد کو جرمانے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے ہدایات کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ہیڈ منسٹریٹر میٹروپولیٹن حمزہ شفقات اور دپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں اور پلاسٹک تھیلے بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی کاروائی کے دوران 424 دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانوں کو سیل کردی 28 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 20 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 95 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) محمد سلطان ناصر نے سملی تور ناصر پھاٹک ائرپورٹ چوک اور بلیلی میں گرانفروشوں اور پلاسٹک تھیلے بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا جس میں 1 دکان سیل کردی 10 پلاسٹک تھیلے بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی متعدد دکانداروں کو جرمانے جبکہ 10 دکانوں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ خادم حسین نے پودگلی چوک کرانی روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 45 دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں 2 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 8 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ اکرم حریفال نے سمنگلی ہاوسنگ سکیم ارباب ٹاون اور جناح ٹاون میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 30 دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ جس میں 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 2 دکانداروں کو جرمانے جبکہ 10 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے نواں کلی اور عالمو چوک پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران 44 دکانوں کا دورہ کیا دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانیں سیل کردی 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ عبدالحمید نے سیٹلائٹ ٹاون میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی۔ اس دوران 57 دکانوں کا دورہ کیا جس میں قیمتوں کا جائزہ لیا سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 2 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ ندیم اکرم نے موسی کالونی برما ہوٹل میں کاروائی کی اس دوران 56 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 3 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 5 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے۔مجسٹریٹ ندیم اکرم نے موسی کالونی برما ہوٹل میں کاروائی کی اس دوران 56 دکانوں کا دورہ کیا جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 3 دکانداروں کو جرمانے کیے جبکہ 5 دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں