اسٹیٹ بینک کے عمارت کے باہر نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں خریدو فروخت

کراچی (انتخاب نیوز) عید الفطر قریب آتے ہی اسٹیٹ بینک کی عمارت کے باہر نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک میں خریدو فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نئے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری نہیں کیے، جس کے باعث عوام نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے باہر سے بلیک میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ بلیک مارکیٹنگ کے تحت 10روپے والی نئے نوٹوں کی کاپی 400 روپے اضافی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں، اسی طرح 20 روپے والی نئے نوٹوں کی کاپی بھی اسی اضافی رقم پر فروخت کی جارہی ہے، 50 روپے والی نئے نوٹوں کی کاپی ساڑھے تین سو اضافی روپے میں اور 100 روپے والی نئے نوٹوں کی کاپی بھی ساڑھے تین سو روپے اضافی رقم کے ساتھ فروخت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں