پاکستان کو مشکلات سے نکلنے کیلئے سخت معاشی فیصلے کرنے ہونگے، عالمی بینک

کراچی(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان سے معاشی مسائل کے حل کیلئے ٹیکس بیس بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو مستحکم گروتھ کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اورسخت معاشی فیصلے کرنا ہونگے۔عالمی بینک نے پاکستان ڈویلمپنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ حکومت پاکستان ٹیکسز کا نظام بہتر ،اسٹرکچر سادہ اور آسان بنائے، زرعی، ری ٹیل اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی اور مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے، سبسڈیز کو ختم یا ان میں واضح کمی پر بھی زور دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے، اور وسط مدت تک اس شرح میں کمی آنے کوئی امکان نہیں، عالمی بینک نے کہاکہ معیشت میں ریاست کا کردار کم اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے، وسائل کے بہتر استعمال کیلئے ٹریژری سنگل اکاﺅنٹ پر عمل درآمد پر زور بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں