چاغی ٹو زیارت بلانوش روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا

چاغی(نامہ نگار) چاغی ٹو زیارت بلانوش روڈ کی حالت ابتر ہو گئی ہے زیارت بلانوش روڈ پر بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں شہری اور ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق چاغی ٹو زیارت روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے زیارت بلانوش روڈ کو گزشتہ کہی سالوں سے کسی نے بھی تعمیر نہ کرسکا چاغی زیارت بلانوش روڈ پر اب بڑے بڑے کھڈے بنے ہیں چاغی ٹو زیارت بلانوش روڑ پر گرد غبار سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشان رہتے ہیں۔ چاغی کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ذرائع آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے کئی گھنٹے لگتے ہے مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں زیارت بلانوش روڈ پر اب بڑے بڑے کھڈے بن گئے جسکی وجہ سے سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہیں چاغی زیارت بلانوش کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی ،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہیں کہ چاغی ٹو زیارت بلانوش روڈ پختگی کے لیے فنڈز فراہم کیا جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں