مارچ میں 27گمشدہ افراد کا سراغ لگایا گیا، لاپتہ افراد کمیشن کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024میں 33مقدمات نمٹائے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ میں 27لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا، 18افراد گھروں کو واپس پہنچے۔ لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے، سراغ لگائے گئے 8افراد مختلف جیلوں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے۔
Load/Hide Comments


