بی ایس او نے عید پر شال اور کراچی میں وی بی ایم پی کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عید کے دن جبری گمشدگیوں کے خلاف شال اور کراچی میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے بلوچستان میں جاری ظلم و بربریت کےخلاف اٹھنے والے آوازوں کو دبانے کے لیے جبری گمشدگیوں کے ذریعے خوف پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکن، طلبہ و عام بلوچ قید و بند کی بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔ دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی نہ تو انہیں بازیاب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کا جرم بتایا جارہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم شال اور کراچی میں موجود اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ وی بی ایم پی کے زیرِ اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں