ملک کو قرضے کی دلدل میں دھنسانے اور مسلسل آئی ایم ایف کی چوکھٹ میں بیٹھنے والے شہباز شریف ہیں۔ شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر بیٹھنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ہی ملک اس حالت میں ہے، ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھنسانے والے آپ ہی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دورحکومت میں آئی ایم ایف کا راستہ آپ کا پسندیدہ راستہ تھا، آپ کا پلان اے، بی اور سی بھی قرضوں کا حصول تھا۔معاون خصوصی نے نون لیگ کے صدر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے پچھلے 5 سال میں 34 ارب ڈالر قرض لیا، کورونا کے باوجود معاشی استحکام کی طرف جانا آپ سے برداشت نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 دن سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے، جون کے مہینے میں 2.46 ارب ڈالرز کی ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی، حکومتی اقدامات پر عوام کا اعتماد آپ کی تکلیف کی اصل وہ ہے، وزیراعظم 2 لاکھ میں اپنے تمام بل جیب سے ادا اور مہمان نوازی کا بل بھی دیتے ہیں۔اضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری ملازمین اور عوام کےخلاف حکومت ظالمانہ اقدامات واپس لے، ثابت ہوگیا ہے کہ یہ عوام کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہا تھا کہ خودکشی کرلیں گے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں