ایران کے خلاف جارحانہ دفاع کی حکمت عملی بروئے کار ہے ،نیتن یاہو

تل ابیب(آئی این پی)نیتن یاہونے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف جارحانہ دفاع کی حکمت عملی پر کاربند ہے۔ جس کے تحت اپنے دفاع کے لیے اسرائیل جارحانہ اقدامات کر رہا ہے۔ بڑے واضح اور جارحانہ انداز سے نیتن یاہو نے کہا ‘ہم اس ہر ایک کو نقصان پہنچائیں گے جو ہمیں نقصان پہنچائے گا یا ہمیں نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنائے گا،اسرائیلی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی زمینی اور فضائی فوج کے کئی یونٹس کو مزید تعینات کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے اسرائیلی وزیر دفاع کے امریکہ کے حالیہ دورے کے بعد سے خطے میں اسرائیل کی اگلی حکمت عملی کے پرت کھل رہے ہیں۔ تل ابیب میں ایران کے امکانی جوابی حملوں کے خوف سے پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت میں جمعرات کے روز ‘نیویگیشنل سگنل’ معطل کر کے ‘مواصلاتی بلیک آﺅٹ’ کی کیفیت پیدا کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں