سابق وزیر اعلیٰ محمود خان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے نئے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پی ملک حبیب نور اورکزئی نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق پرویز خٹک کی پی ٹی آئی پی کی صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد محمود خان کو پارٹی سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ہمیں یقین ہے محمودخان کی رہنمائی میں ہماری پارٹی ترقی کرتی رہے گی، سابق وزیر اعلی محمود خان اس سے قبل پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین تھے، یاد رہے کہ 17 فروری کو تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی صدارت اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں