گچک کے 19سکول تاحال بند، جلد تدریسی عمل شروع کیا جائے، عبدالقدیر ساجدی

پنجگور(نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی تحصیل گچک کے صدر عبدالقدیر ساجدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں کی تدریسی کے مدت پوری ہونے کو 2 مہینے گزر نے کے باوجود ابھی تک تحصیل گچک کے 23 اسکولوں میں سے صرف 4 اسکول کھلے ہیں اس میں مڈل اسکول گوران سرگوز، پرائمری سکول قمبر دمب، پرائمری سکول فیض محمد بازار اور پرائمری سکول دملی کے سوا باقی تمام ٹوٹل 19 درسگاہیں ابھی تک بند پڑے ہیں ۔انہوں کہاکہ گچک کے عوام کے باربار اسرار پر ہم لوگوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی کمشنر صاحب پنجگور سے ملاقاتیں کی ہیں ان تمام ذمہ داران کے علم میں بھی لایا گیا ہے کہ تحصیل گچک کے سکولوں کے بندش کے خلاف نوٹس لیکر اساتذہ کو ڈیوٹی پر پابند کیا جائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں انہوں کہاکہ ہم مزید مطالبہ کرتے ہیں کہ گچک کے سکولوں کو فلفور کھولا جائے درس تدریس شروع کیا جائیں بصورت دیگر عید الفطر کے فوراً بعد تحصیل گچک میں اسکولوں کی بندش کے خلاف نیشنل پارٹی گچک کے عوام کے ساتھ ملکر بھرپور انداز میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں