چین میں 5جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرگئی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں 5جی بیس اسٹیشنز کی تعداد فروری 2024 کے آخر تک 35 لاکھ سے تجاوزکرگئی تھی۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)کے تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق 5جی سٹیشنز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ صنعتوں میں 5جی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو وسعت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام اور حقیقی معیشت کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔معدنیات کی سمارٹ کانوں سے لے کر انٹیلی جنٹ فیکٹریوں اور لاجسٹکس تک، مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو تیزی اور مثر طریقے سے بروئے کارلایا جارہا ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق5جی ٹیکنالوجیزکو ملک میں 71 بڑی اقتصادی کیٹیگریزمیں ضم کیا گیا ہے۔ وزارت کے چیف انجینئر ژا ژیگو نے کہا کہ وزارت صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے بااختیار نئی صنعتوں کے قیام کو تیز کرنے کے لیے اے آئی پلس اقدام کو فروغ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں