کراچی، تین ماہ میں 11ڈاکو ہلاک ، 94زخمی ہوئے، پولیس رپورٹ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع وسطی پولیس نے اپنی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران پولیس مقابلوں میں 11ڈاکو ہلاک جبکہ 94ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 100پولیس مقابلوں میں 138ملزمان کو گرفتار کر کے 119پستول برآمد کیے گئے، پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ملزمان کا تعلق سٹریٹ کرائم کے منظم گینگ سے تھا۔
Load/Hide Comments


