پنجگور میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق، بیٹا زخمی
پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور کے علاقے وشبود سی پیک پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جابحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود سی پیک روڈ پر کار گاڑی اور CD70 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، موٹر سائیکل سوار گل محمد ولد یارمحمد ساکن سبّی جاں بحق ہوا ہے جبکہ اس کا بیٹا عبدالغفار زخمی ہو گیا ہے جن کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


