روم ایئرپورٹ سے کئی ممالک کو مطلوب اسلامک اسٹیٹ کا اہم رکن گرفتار

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اطالوی حکام نے تاجک شہری الخومی سیراخمون زادہ کو فیوموسینو ایئر پورٹ روم اٹلی سے گرفتار کیا۔ وہ اسلامک اسٹیٹ کا ایک رکن ہے جس نے 2014ءمیں شام کا سفر کیا اور آئی ایس کا سرگرم رکن رہا، جو کئی ممالک کو مطلوب تھا۔ وہ ہالینڈ سے سفر کر رہا تھا اور اس کی آخری منزل اٹلی تھی۔ پولیس نے اس سے دو ہزار یورو اور ایک فون برآمد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں