ایس ایچ او قائد آباد کی نے اپنے داماد اور بیٹی کو قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے داماد اور بیٹی کو قتل کر دیا ایس ایچ او قائد آباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد میں تھانہ قائد آباد کی حدود میں ایک شخص عارف نے فائرنگ کرکے اپنے داماد اعجاز اور بیٹی مسما (م)کو قتل کر دیا واقعہ کی تھانہ قائد آباد کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او مٹھا خان نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ نعشیں تحویل میں لے ہسپتال منتقل کر دیں اور چند گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم عارف کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور نعشیں ضروری کارروائی کے ورثاکے حوالے کر دیں گئیں مزید کارروائی تھانہ قائد آباد کا عملہ کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں