چین کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 32.457 کھرب ڈالرتک پہنچ گئے

تیان جن (شِنہوا)چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیان جن میں واقع تیان جن انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ پر کروزبحری جہاز "سریناڈی آف دی سی” لنگر انداز ہوا ہے جس میں 50 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار 800 سیاح سوار ہیں۔ رائل کریبیئن کا یہ کروزبحری جہاز بہاماس میں رجسٹر ہے، اس کا سفر 275 دن کا ہے جو دنیا کا طویل ترین روٹ ہے۔ کمپنی کے مطابق چینی مین لینڈ میں تیان جن اس کا واحد اسٹاپ ہے۔ یہ بحری جہاز دو دن اور ایک رات تیان جن میں لنگر انداز رہے گا جس میں 1 ہزار 800 سیاح اور عملے کے 800 افراد سوار ہیں۔ زیادہ تر سیاح بیجنگ اور تیان جن شہروں کا دورہ کریں گے۔ مقامی امیگریشن انسپکشن آفیسر بی لین لین نے کہا کہ ہم نے کروز لائن اور پورٹ کمپنی کے ساتھ ملکر کام کیا تاکہ مسافروں کی کلیئرنس کا طریقہ کار سہل بنایا جاسکے اور انہیں چین کو دیکھنے کا زیادہ وقت مل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی کروز صنعت تیزی سے بحالی کی سمت گامزن ہے اور چین کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے خواہشمند سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رائل کیریبین کروزایشیا کے چیئرمین لیو زی نان نے کہا کہ ہماری کمپنی ہمیشہ چینی مارکیٹ سے وابستہ رہی ہے اور ہم چینی صارفین میں قدر پیدا کرنے، سماجی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ اندرون اور بیرون ملک سفر کے لئے پرعزم ہیں اور ہمیں چینی معیشت کی لچک پر مکمل بھروسہ ہے۔ رائل کیریبین انٹرنیشنل نے مارچ میں اپنے نئی چینی روٹ کا اعلان کیا تھا جس میں شنگھائی ، تیان جن اور ہانگ کانگ کی بندرگاہوں پر دو کروز لنگرانداز ہوں گے۔ اس پروگرام میں سفر کا وقت فروری 2025 سے اپریل 2026 ہے۔ تیان جن انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل مینیجر ڈونگ ژی چھن کے مطابق تیان جن انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ رواں سال اب تک 22 کروز بحری جہازوں کو خوش آمدید کہہ چکی ہے جس کے ذریعے 68 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ ڈونگ نے کہا کہ وہ تیان جن میں کروز سیاحت کی صنعت کی بحالی سے متعلق کافی پرامید ہیں اور توقع ہے کہ رواں سال بندرگاہ پر 100 کروزبحری جہازوں کے ذریعے 3 لاکھ مقامی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں