شوال کے چاند کی پیدائش گزشتہ شب ہو چکی، آج دکھنے کا قوی امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہو گا، تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس ٹیکنالوجی حکام بھی اجلاس میں شریک ہونگے، اجلاس کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہو گا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کا آج قوی امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش کل رات 11بج کر 21منٹ پر ہو چکی ہے، آج چاند کی عمر 19سے 20گھنٹے کی ہو جائے گی جبکہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50منٹ سے زائد کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں