پسنی، عید پر احتجاجی ریلی کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پمفلیٹ تقسیم
پسنی (نامہ نگار)پسنی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پمفلیٹ تقسیم کیے گئے ، پمفلیٹ میں بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر عید کے روز چار بجے پسنی پریس کلب سے کوئٹہ ہوٹل تک ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی، پمفلیٹ مین بازار سمیت مختلف شاہراہوں پر تقسیم کئے گئے ،تقسیم کی گئی پمفلیٹ کا متن ہے کہ بلوچ کو ایک زندہ قوم ہوتے ہوئے موجودہ حالات پر سوچنا چاہیے اور خاموشی کا روزہ توڑنا ہوگا جبکہ لاپتہ افراد کے لیے نکالی گئی ریلی میں لوگوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔
Load/Hide Comments


