گورنر بلوچستان کی نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد
کوئٹہ (آئی این پی ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سینیٹ آف پاکستان کے نومنتخب سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کو مبارکباد دی. اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین دونوں اہم عہدے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے اُمید ظاہر کی کہ اس سے وفاقی اکائیوں کو استحکام ملے گا اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے نئی راہیں متعین ہو جائیگی۔
Load/Hide Comments


