ملک میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات ، 16افراد جاں بحق ہو گئے

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں 5افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق بستی کلواڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے بھی جاں بحق ہوئے، جبکہ ٹھل حسن میں ایک شخص بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا، علاوہ ازیں بہاولپور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے، خیر پور ڈاھاکے قریب خاتون جاں بحق ہوئی، علاقہ چک 113-میں 8سال کا بچہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوا، لودھراں میں بھی خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان سے بجلی گرنے سے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں